تہران(ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی)ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے کہا ہے کہ ایران نے امریکا کو اپنی شرائط پر مذاکرات کی میز پر آنے پر مجبور کر دیا ہے۔
تہران سے جاری بیان میں ابراہیم عزیزی کا کہنا تھا کہ اب امریکا کی ذمہ داری ہے کہ وہ لبنان کے خلاف جنگ کے خاتمے کے وعدے اور مفاہمتی یادداشت میں شامل تمام نکات پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائے۔
انہوں نے کہا کہ اگر معاہدے یا مفاہمتی نکات کی کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کی گئی تو اس کا سخت اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ابراہیم عزیزی نے مزید کہا کہ تہران کے خلاف یکطرفہ فیصلے مسلط کرنے کا دور ختم ہو چکا ہے اور ایران اپنے قومی مفادات کے تحفظ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

