ایران نے مذاکرات جاری رکھنے کی درخواست کی:ٹرمپ کا دعویٰ

واشنگٹن (غیر ملکی میڈیا)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے امریکا سے مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنے کی درخواست کی ہے، جس پر واشنگٹن نے آمادگی ظاہر کر دی ہے۔

اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے بات چیت جاری رکھنے کی خواہش ظاہر کی، تاہم امریکا نے ایرانی حکام کو واضح کر دیا ہے کہ جنگ بندی اب ختم ہو چکی ہے۔

صدر ٹرمپ نے اپنے پیغام میں کہا کہ امریکا نے ایران کو دوٹوک الفاظ میں آگاہ کر دیا ہے کہ جنگ بندی کا مرحلہ ختم ہو چکا ہے، تاہم مذاکرات کے حوالے سے ایران کی درخواست پر بات چیت کے لیے آمادگی موجود ہے۔