عالمی منڈی (خبر ایجنسیاں) ایران پر دوبارہ امریکی حملوں کے خدشات کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا، برینٹ کروڈ کی قیمت 118 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔برینٹ کروڈ کی قیمت میں ایک روز کے دوران تقریباً ڈھائی فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
دوسری جانب امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت میں 2 فیصد اضافے کے بعد یہ 104 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ مربن کروڈ آئل کی قیمت بھی بڑھ کر 115 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔

