ایران کامشہد ایئرپورٹ بین الاقوامی پروازوں کیلئے کھولنے کا اعلان

تہران ( سرکاری ٹی وی / سول ایوی ایشن اتھارٹی)ایران نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے شمال مشرقی شہر مشہد کے ہوائی اڈے سے بین الاقوامی پروازیں پیر سے دوبارہ بحال کر دی جائیں گی۔ایرانی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق مشہد ایئرپورٹ سے بیرونِ ملک پروازوں کی اجازت دے دی گئی ہے اور فلائٹ آپریشنز کا آغاز کل سے متوقع ہے۔

سرکاری ٹی وی نے سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے حوالے سے بتایا کہ ایئرپورٹ پر بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کا فیصلہ باقاعدہ طور پر کر لیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق 28 فروری کے بعد کشیدگی اور جنگی صورتحال کے باعث ایران کے متعدد ہوائی اڈوں پر پروازیں معطل کر دی گئی تھیں، جن میں مشہد ایئرپورٹ بھی شامل تھا۔