تہران(غیر ملکی میڈیا)ایران نے آبنائے ہرمز سے متعلق نیا انتظامی اور نگرانی ڈھانچہ متعارف کراتے ہوئے اماراتی ریاست فجیرہ تک ایک وسیع نگرانی زون قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق خلیج فارس آبنائے ہرمز اتھارٹی کے تحت جہاز رانی کیلئے اجازت نامہ لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایران نے آبنائے ہرمز میں ایک نیا کوآرڈینیشن، نگرانی اور فیس نظام بھی نافذ کر دیا ہے، جس کے تحت تمام بحری جہازوں کو ایرانی اتھارٹی سے رابطہ کرنا ہوگا۔
نئے نظام کے تحت یہ نگرانی زون ایران کے جزیرہ قشم سے لے کر اماراتی ریاست فجیرہ کے جنوبی حصے تک پھیلا ہوا ہے۔خلیج فارس آبنائے ہرمز اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اس زون میں داخل ہونے والے تمام بحری جہازوں کیلئے ایرانی حکام سے رابطہ اور اجازت لینا لازمی ہوگا۔

