ایران کا مجوزہ معاہدے کے تحت آبنائے ہرمز کے کنٹرول سے دستبردار ہونے سے انکار

تہران( ایرانی سرکاری میڈیا)ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق امریکا کے ساتھ مجوزہ معاہدے کے تحت ایران آبنائے ہرمز کے کنٹرول سے دستبردار نہیں ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق ایران نے مجوزہ معاہدے کے سلسلے میں آبنائے ہرمز پر اپنے کنٹرول سے دستبرداری کا کوئی وعدہ نہیں کیا ہے۔ایرانی سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ معاہدے کے مسودے کو حتمی شکل دیے جانے کا عمل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔