ایران کے جزیرے قشم اور سیرک میں متعدد دھماکوں کی اطلاعات

تہران (ایرانی سرکاری میڈیا) ایران کے جزیرے قشم اور سیرک میں متعدد دھماکوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق سیرک کے کئی علاقوں کو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق میناب میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، مقامی حکام کا کہنا ہے کہ یہ آوازیں سمندر کی جانب سے آئی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکا نے حملے کرکے ایران کے 5 آئل ٹینکرز تباہ کیے تھے۔ایران نے خلیجِ فارس میں 2 امریکی جنگی جہازوں اور 8 آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا، جبکہ ہرمز کے ممنوعہ علاقے سے گزرنے کی کوشش کرنے والے 10 دیگر جہازوں کو بھی نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔