ایران کے جواب پر ٹرمپ کے ردعمل کی اہمیت نہیں: ایرانی میڈیا

تہران(ایرانی سرکاری میڈیا)ایرانی سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران کے جواب پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ردعمل کی کوئی اہمیت نہیں ہے، اور ایران میں پالیسیاں امریکا کو خوش کرنے کیلئے نہیں بنائی جاتیں۔ایرانی میڈیا کے مطابق اگر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے جواب سے خوش نہیں ہیں تو یہ ایران کے حق میں بہتر ہے۔

اس سے قبل ایرانی ذرائع نے کہا تھا کہ امریکی تجاویز ٹرمپ کے حد سے زیادہ مطالبات کے آگے ہتھیار ڈالنے کے مترادف تھیں۔رپورٹس کے مطابق ایرانی تجاویز میں امریکا سے جنگی نقصانات کے معاوضے کی ادائیگی کا مطالبہ بھی شامل ہے جبکہ آبنائے ہرمز پر ایران کی خودمختاری پر بھی زور دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پہلے ہی ایران کے جواب کو مسترد کرتے ہوئے اسے ناقابلِ قبول قرار دے چکے ہیں۔