ایران کے خلاف امریکی کارروائیوں کیلئے برطانوی فوجی اڈوں کے استعمال کی پالیسی برقرار

لندن (رائٹرز) برطانیہ کے نئے وزیراعظم اینڈی برنہم نے ایران کیخلاف ممکنہ امریکی فوجی کارروائیوں کی صورت میں برطانوی فوجی اڈوں کے استعمال کی پالیسی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، جو سابق وزیراعظم کیئر اسٹارمر کی حکومت کی پالیسی کا تسلسل ہے۔

برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیراعظم اینڈی برنہم نے واضح کیا ہے کہ برطانیہ اپنی دفاعی اور سکیورٹی ذمہ داریوں کے تحت اتحادیوں کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا، جس کے تحت امریکہ کو ضرورت پڑنے پر برطانوی فوجی تنصیبات استعمال کرنے کی اجازت برقرار رہے گی۔

دوسری جانب وزیراعظم اینڈی برنہم نے اپنی حکومت کے ابتدائی معاشی اقدامات کے تحت گھریلو صارفین کیلئے بجلی کے بلوں پر عائد ویلیو ایڈڈ ٹیکس (VAT) ختم کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کے نتیجے میں بجلی کے اخراجات میں کمی آئے گی۔