ایران کے خلیجی ممالک پر 5200 سے زائد حملے:عرب میڈیا

ریاض/ابوظہبی (عرب میڈیا رپورٹس)عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایران نے 30 روز سے جاری جنگ کے دوران خلیجی ممالک پر 5200 سے زائد حملے کیے ہیں۔رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے دفاعی نظام نے 30 دن میں ایران کے 57 میزائل اور 1006 ڈرونز کو مار گرایا۔

مزید بتایا گیا کہ کویت پر ایران نے 309 بیلسٹک میزائل اور 616 ڈرونز سے حملے کیے، جبکہ قطر پر 206 میزائل، 90 ڈرونز اور 2 جنگی طیاروں سے حملے کیے گئے۔

بحرین نے ایران کے 1 ماہ کے دوران 174 میزائل اور 391 ڈرونز مار گرائے، جبکہ متحدہ عرب امارات پر ایران نے 413 میزائل اور 1,914 ڈرونز کے حملے کیے۔عرب میڈیا کے مطابق ایران نے 5200 سے زائد حملوں میں سلطنت عمان پر بھی 19 ڈرون حملے کیے ہیں۔