ایران کے ساتھ جاری جنگ میں تقریباً 100 امریکی فوجی زخمی ہوئے: پینٹاگون

واشنگٹن (پینٹاگون) امریکی محکمۂ دفاع (پینٹاگون) نے تصدیق کی ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ کے دوران 7 جولائی سے اب تک تقریباً 100 امریکی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔

پینٹاگون کے ترجمان شان پارنیل نے بتایا کہ زخمی ہونے والے اہلکاروں کو مختلف نوعیت کے زخم آئے، تاہم ان میں سے 96 فیصد فوجی علاج کے بعد دوبارہ اپنی ڈیوٹی پر واپس آ چکے ہیں۔

یہ انکشاف ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امریکا نے جمعہ کے روز ایران کے حملے میں ہلاک ہونے والے دو امریکی فوجیوں کی شناخت بھی ظاہر کی ہے۔

ترجمان پینٹاگون نے زخمی فوجیوں کی حالت اور زخمی ہونے کے مقامات سے متعلق مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔اس سے قبل پینٹاگون کی جانب سے جاری اعداد و شمار میں بتایا گیا تھا کہ 28 فروری سے اب تک 14 امریکی فوجی ہلاک جبکہ 427 زخمی ہوئے ہیں۔