ایران کے شہر میناب، سیرک اور جزیرہ کیش میں دھماکوں کی آوازیں

تہران/قشم/کیش( ایرانی خبر رساں ایجنسیاں، امریکی حکام، امریکی سینٹرل کمانڈ)ایران کے جنوبی شہر میناب، سیرک اور جزیرہ کیش میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں جس کے بعد مختلف علاقوں میں فضائی دفاعی نظام کے فعال ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

ایرانی صوبہ فارس اور مغربی تہران میں بھی فضائی دفاعی نظام کے متحرک ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔امریکی حکام کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران پر امریکی حملے شروع ہو گئے ہیں جبکہ امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق ایران میں متعدد اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق یہ اقدامات دفاعی نوعیت کے اضافی حملوں کے طور پر کیے جا رہے ہیں۔اطلاعات کے مطابق امریکی کارروائی پاکستانی وقت کے مطابق رات 2 بج کر 15 منٹ پر شروع ہوئی۔ادھر ایرانی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق قشم اور ہینگام کے جزائر پر میزائل حملوں کی اطلاعات ہیں جبکہ بندرگاہ گرگان میں بھی متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔