اینڈی برنہم لیبر پارٹی کےسربراہ منتخب، پیر کو برطانیہ کے نئے وزیراعظم بنیں گے

لندن (رائٹرز) برطانیہ میں اینڈی برنہم لیبر پارٹی کے بلا مقابلہ سربراہ منتخب ہو گئے ہیں اور وہ پیر کو ملک کے نئے وزیراعظم کا عہدہ سنبھالیں گے۔برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر پیر کو بادشاہ چارلس سوم کو اپنا استعفیٰ پیش کریں گے، جس کے بعد اینڈی برنہم نئی حکومت تشکیل دیں گے۔

لیبر پارٹی کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے اینڈی برنہم نے کہا کہ وہ پارٹی کی قیادت سنبھالنے اور ملک کو آگے لے جانے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اتحاد کی طاقت عوام کو دکھائیں گے اور برطانیہ کو ایک نئی سمت دیں گے۔

اس سے قبل برطانوی وزیر داخلہ شبانہ محمود نے اینڈی برنہم کے لیبر پارٹی کے نئے سربراہ منتخب ہونے کی باضابطہ تصدیق کی۔شبانہ محمود نے اپنے خطاب میں کہا کہ لیبر پارٹی کی نیشنل ایگزیکٹو کمیٹی نے قیادت کے انتخاب کا شیڈول مقرر کیا تھا اور ریٹرننگ افسر نے تصدیق کی ہے کہ امیدوار نے تمام آئینی اور انتخابی تقاضے پورے کیے ہیں۔