بحری ناکہ بندی کا طاقت سے جواب دیا جائے گا:سعودی فوجی اتحاد

ریاض (خبر ایجنسی) سعودی قیادت میں قائم فوجی اتحاد نے کہا ہے کہ بحری ناکہ بندی کی دھمکیوں کا طاقت سے جواب دیا جائے گا اور باب المندب میں تجارتی جہازوں کی حفاظت یقینی بنائی جائے گی۔

سعودی عرب نے یمن کی حوثی تنظیم انصار اللّٰہ کی جانب سے مملکت کی بحری ناکہ بندی کے اعلان کی مذمت کی ہے۔

سعودی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یمنی عوام اور یمن کی قانونی حکومت کی حمایت جاری رکھی جائے گی۔اس سے قبل انصار اللّٰہ کے ترجمان نے کہا تھا کہ یمن کی بندرگاہوں کی ناکہ بندی اور صنعاء ایئرپورٹ پر حملوں کا جواب دیا جائے گا۔