برامپٹن میں الماس اور جمیل کی شادی کی تقریب، اقرا خالد کی خصوصی شرکت

برامپٹن(اشرف خان لودھی سے)ٹی وی اور سٹیج کے معروف ڈائریکٹروپروڈیوسرظفرشاہ کے صاحبزادے جمیل ظفر اور ظہور خوشیک کی صاحبزادی الماس کی شادی کی پُرمسرت تقریب کینیڈین کنونشن سینٹر میں منعقد ہوئی، جس میں مسی ساگا ایران ملز سے رکن پارلیمنٹ اقرا خالد نے خصوصی شرکت کی۔

تقریب میں عزیز و اقارب، دوست احباب فلم اور ٹی وی کے معروف فنکارمحموداختر،حافظ خالد،عبدل ڈار،اعجاز خان،محسن بٹ،اعجازاحمد،باباعرفان ملک،ڈاکٹرعلی نقوی سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کرکے نو بیاہتا جوڑے کو مبارکباد دی اور ان کیلئےنیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اقرا خالد نے الماس اور جمیل کو شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کی خوشگوار ازدواجی زندگی اور مستقبل کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔