لندن(میڈیا رپورٹس)برطانیہ میں تارکین وطن کے خلاف احتجاج کے دوران پولیس پر حملوں اور دیگر الزامات میں 12 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ فرانس کے تعاون سے 149 تارکین وطن کو سمندر میں ریسکیو کیا گیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق تارکین وطن کے خلاف احتجاج میں تقریباً 150 افراد شریک تھے، جن میں سے بعض مظاہرین پولیس کی گاڑیوں کے سامنے آگئے اور تارکین وطن کو ملک بدر کرنے کے نعرے لگائے۔پولیس کے مطابق احتجاج کے دوران مختلف واقعات پیش آئے، جن کے بعد 12 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

