صنعا(خبر ایجنسیاں)یمن میں سرکاری فورسز نے حوثیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے باب المندب اور ذوباب میں اہم اسٹریٹجک مقامات کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
یمنی سرکاری فورسز کے مطابق حوثیوں کے ٹھکانوں پر کیے گئے حملوں میں 1700 سے زائد جنگجو ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ ذوباب میں موجود حوثی عناصر سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
یمنی حکومتی فورسز کے مطابق حوثیوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 1122 حملے کیے گئے، جن میں 1747 جنگجو ہلاک ہوئے۔
سعودی اتحاد کے مطابق یمن میں حوثیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر ’’فجر الیمن‘‘ کے نام سے کارروائی جاری ہے، جس میں 100 جنگی طیاروں نے حصہ لیا۔
سعودی اتحاد کے مطابق کارروائی کے دوران 324 اہم اہداف کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ آبنائے باب المندب کے لیے فضائی تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ یمن میں موجود زمینی فورسز کو فضائی معاونت بھی فراہم کی جا رہی ہے۔

