خیرپور(نمائندہ خصوصی)سابق ریاست خیرپور کے آخری حکمران ہز ہائینس میر علی مراد خان تالپور 93 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔اہل خانہ نے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ میر علی مراد خان تالپور سکھر کے ایس آئی یو ٹی اسپتال میں زیر علاج تھے۔
میر علی مراد خان تالپور 29 جون 1933 کو انگلینڈ کے شہر برائٹن سسکس میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم سینٹ بونا وینچر ہائی اسکول حیدرآباد سے حاصل کی، جبکہ اعلیٰ تعلیم برطانیہ کی کیمبرج یونیورسٹی سے حاصل کی۔
ڈپٹی کمشنر خیرپور کے مطابق سابق ریاست خیرپور کے آخری حکمران ہز ہائینس میر علی مراد خان تالپور کے انتقال پر آج ضلع بھر میں عام تعطیل ہوگی۔

