لندن(نامہ نگار)برطانوی پارلیمنٹ نے وزیرِاعظم سر کیئر اسٹارمر کے خلاف پارلیمانی تحقیقات نہ کرانے کے حق میں فیصلہ دے دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لارڈ مینڈلسن کی بطور امریکی سفیر تعیناتی کے معاملے پر وزیراعظم کے خلاف تحقیقات کی قرارداد کو مسترد کر دیا گیا۔
ووٹنگ کے دوران تحقیقات کے حق میں 223 جبکہ مخالفت میں 335 ارکان نے ووٹ دیا، یوں قرارداد ناکام ہو گئی۔رپورٹ کے مطابق تحقیقات کی قرارداد کنزرویٹو پارٹی کی جانب سے پیش کی گئی تھی، جبکہ لیبر پارٹی نے اس اقدام کو سیاسی اسٹنٹ قرار دیا۔ادھر کنزرویٹو پارٹی کی رہنما کیمی بیڈینوچ نے مؤقف اختیار کیا کہ وزیراعظم نے پارلیمنٹ میں درست معلومات فراہم نہیں کیں، تاہم حکومتی اراکین نے اس الزام کو مسترد کر دیا۔

