بغداد(ایجنسیاں)عراق کے دارالحکومت بغداد میں ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ کیا گیا، جس میں امریکی لاجسٹک مرکز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔عراقی سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے کمپلیکس میں واقع امریکی سفارتی و لاجسٹک مرکز ڈرون حملے کا ہدف تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے اندر کیا گیا، جہاں ایک عراقی فوجی اڈہ بھی موجود ہے جبکہ امریکی تنصیب بھی اسی کمپلیکس میں قائم ہے۔

