ڈھاکا (اسپورٹس رپورٹر)بنگلہ دیش نے پاکستان کو دوسرے ٹی20 میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد 8 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 0-2 سے اپنے نام کر لی۔ ڈھاکا کے شیرِبنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی بیٹنگ لائن مکمل طور پر ناکام رہی۔
بنگلہ دیش نے پاکستان کیخلاف ٹاس ہارکرپہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 133 رنزسکورکئےاور اس کے 8کھلاڑی آئوٹ ہوئے.ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم 125رنزبنا کر آئوٹ ہوگئی.
پاکستان نے ہدف کے تعاقب کا آغاز انتہائی مایوس کن انداز میں کیا۔ صرف 47 رنز پر 7 وکٹیں گرنے کے بعد فہیم اشرف نے میدان میں مزاحمت کی کوشش کی، تاہم ان کی51 رنز کی اننگز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی۔
پاکستان ٹیم کے صائم ایوب: 1 (رن آؤٹ)،فخر زمان: 8،محمد حارث، حسن نواز، محمد نواز: صفر،کپتان سلمان علی آغا: 9،خوشدل شاہ: 13،عباس آفریدی: 19اوراحمد دانیال: 17رنزبناسکے.
بنگلہ دیش کی باؤلنگ میں شرف السلام نے 3 وکٹیں لیں، جبکہ مہدی حسن اور تنظیم حسن نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
بنگلہ دیش نے ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 133 رنز بنائے۔ ایک موقع پر صرف 24 کے اسکور پر 4 وکٹیں گر چکی تھیں، تاہم ذاکر علی کی 55 رنز کی اننگز اور مہدی حسن کے 33 رنز نے ٹیم کو سہارا دیا۔
پاکستان کے بالرزاحمد دانیال (ڈیبیو): 2 وکٹیں،عباس آفریدی: 2 وکٹیں،سلمان مرزا: 2 وکٹیں،فہیم اشرف، محمد نوازنے 1، 1 وکٹ حاصل کی.
بنگلہ دیش نے پہلے ٹی20 میچ میں بھی پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ یوں سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرتے ہوئے 0-2 سے اپنے نام کر لی۔میچ سے قبل ڈھاکا ایئر فورس حادثے کے شہداء کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی.
پاکستانی ٹیم میں اسپنر ابرار احمد کی جگہ احمد دانیال شامل کیے گئے.احمد دانیال نے ڈیبیو پر عمدہ کارکردگی دکھائی (2 وکٹیں) حاصل کیں.
پاکستان کی نوجوان ٹیم بنگلہ دیش جیسی نسبتاً کمزور حریف کے خلاف بھی مربوط کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی۔ نہ بیٹنگ میں مزاحمت نظر آئی اور نہ ہی تجربہ کار کھلاڑی کوئی بڑا کردار ادا کر سکے۔
اب نظر سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی20 میچ پر ہے جو پاکستان کیلئےعزت بچانے کا موقع ہوگا۔کیا پاکستان نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت کے بغیر صرف تجربات سے عالمی سطح پر کامیابی حاصل کر سکتا ہے؟ یہ سیریز کئی سوالات چھوڑ گئی ہے۔

