تہران (ایرانی میڈیا، بین الاقوامی میڈیا)ایران نے امریکا اور اسرائیل کیساتھ حالیہ جنگ کے آغاز کے بعد پہلی بار دبئی کیلئےکمرشل پروازیں بحال کر دی ہیں، جس کے تحت آج پہلی پرواز تہران سے دبئی کیلئےروانہ ہوئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے پہلی کمرشل پرواز پیر کے روز تہران سے روانہ ہوئی۔ ابتدائی مرحلے میں صرف ایرانی فضائی کمپنیوں کو متحدہ عرب امارات کیلئےپروازوں کی اجازت دی گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق دوسرے مرحلے میں متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنیوں کی ایران کے لیے پروازیں بھی بحال کیے جانے کا امکان ہے۔پروازوں کی بحالی کو دونوں ممالک کے درمیان فضائی روابط کی بحالی کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

