تہران:محسن نقوی کی عباس عراقچی اور وزیرداخلہ سکندر مومنی سے ملاقات

تہران(ایرانی میڈیا)وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے دورۂ ایران کے دوران ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی، جس میں اہم علاقائی امور اور ایران امریکا کشیدگی پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ایرانی میڈیا کے مطابق ملاقات میں ایران اور امریکا کے درمیان جاری تناؤ کے خاتمے کیلئےمختلف مسودوں اور ممکنہ سفارتی اقدامات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے میں قیامِ امن کے طریقہ کار اور کشیدگی کم کرنے کے امکانات پر بھی غور کیا۔اس موقع پر محسن نقوی نے تہران میں ایرانی وزیرِ داخلہ سکندر مومنی سے بھی دوبارہ ملاقات کی۔