تہران (ایجنسیاں) تہران میں پاکستانی سفارتخانے اور سفیر مدثر ٹیپو کے گھر کے قریب فضائی بمباری کی گئی، تاہم خوش قسمتی سے کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی سفارتخانہ کے سامنے ایرانی فوجی مرکز ارتش واقع ہے اور سفیر مدثر ٹیپو پاسداران کے علاقے میں مقیم ہیں۔ بمباری رات 8 بجے کے قریب دونوں علاقوں میں ہوئی۔
سینئر سفارتکار نے بتایا کہ بمباری کی شدید آوازیں آئیں، جس سے سفارتی عملہ پریشان ہوا، تاہم عملہ اپنے فرائض کے مطابق خطرناک ماحول میں ڈیوٹی سرانجام دے رہا ہے۔

