جدہ( رائٹرز، اے ایف پی، العربیہ، عرب نیوز، بی بی سی)وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی، جس میں خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ ملاقات جدہ کے شاہی محل قصر السلام میں ہوئی جہاں سعودی ولی عہد نے وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا۔ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعلقات، اقتصادی و سفارتی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی۔
ذرائع کے مطابق گفتگو میں خطے میں جاری کشیدگی، بالخصوص ایران اور امریکا کے درمیان ہونے والے مذاکرات، اور اس کے ممکنہ اثرات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن، استحکام اور سفارتی حل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے باہمی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

