اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان کے مہربان اور شاندار الفاظ کی قدر کرتے ہیں۔
اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی عوام، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ان کی جانب سے صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا جاتا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ “جناب صدر، آپ کے مہربان اور شاندار الفاظ کی قدر کرتا ہوں”، اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ بیان میں پاکستان، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں زبردست شخصیات قرار دیا تھا۔

