بیروت(ایجنسیاں)لبنانی صدر جوزف عون نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مطالبہ کیا ہے کہ امریکا جنوبی لبنان سے اسرائیلی فوج کے انخلا کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالے۔
لبنانی صدارتی محل کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا، جس میں خطے کی صورتحال اور لبنان-اسرائیل جنگ بندی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر جوزف عون نے امریکی صدر سے یہ مطالبہ بھی کیا کہ امریکا جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کو روکنے میں اپنا کردار ادا کرے۔انہوں نے کہا کہ لبنان، لبنان-اسرائیل فریم ورک معاہدے پر عمل درآمد کے حوالے سے اپنی تمام ذمہ داریاں پوری کرے گا۔

