جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے، 24 گھنٹوں میں مزید 97 افراد جاں بحق

بیروت ( لبنانی وزارت صحت، رائٹرز، اے ایف پی، الجزیرہ، بی بی سی)لبنان کے جنوبی علاقوں میں اسرائیلی فوج کے حملے جاری ہیں۔لبنانی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں مزید 97 افراد جاں بحق اور 133 زخمی ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 2 مارچ سے جاری حملوں میں اب تک 2 ہزار 20 افراد جاں بحق جبکہ 6 ہزار 436 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔دوسری جانب مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے بھی اسرائیلی فورسز پر جوابی کارروائیاں کرتے ہوئے میزائل اور ڈرون حملے کیے اور ایک اسرائیلی ٹینک تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔