جنوبی لبنان میں اسپتال کے قریب اسرائیلی بمباری، 4 افراد شہید، 127 زخمی

بیروت( لبنانی وزارتِ صحت، مقامی میڈیا)جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی فضائی حملے بدستور جاری ہیں۔اطلاعات کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے شہر صور میں واقع جبل عامل اسپتال کے قریب بمباری کی۔

لبنانی وزارتِ صحت کے مطابق حملے میں کم از کم 4 افراد شہید اور 127 افراد زخمی ہوئے، جن میں 39 طبی عملہ بھی شامل ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ بمباری کے نتیجے میں اسپتال کی عمارت اور پارکنگ ایریا میں آگ بھڑک اٹھی، جس سے امدادی سرگرمیوں میں مشکلات پیش آئیں۔مزید بتایا گیا ہے کہ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ علاقے میں خوف و ہراس کی صورتحال برقرار ہے۔