حوثیوں کا سعودی خام تیل کی ترسیلی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

صنعاء(رائٹرز، خبر ایجنسیاں)یمن کی حوثی تنظیم انصار اللّٰہ نے سعودی عرب کے خام تیل کی ترسیل سے متعلق انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق انصار اللّٰہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ سعودی شہر ینبع میں خام تیل کی سپلائی اور ترسیل سے متعلق تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

ترجمان انصار اللّٰہ کے مطابق سعودی تنصیبات پر یہ حملہ سعودی ڈرونز کی جانب سے یمن کی فضائی حدود کی مبینہ خلاف ورزی کے جواب میں کیا گیا۔