خطے میں امریکی پالیسی یمن کی صورتحال کو پیچیدہ کر رہی ہے:ایران

تہران (اے ایف پی) ایران نے کہا ہے کہ خطے میں امریکی پالیسی یمن کی صورتحال کو مزید پیچیدہ کر رہی ہے۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ یمن کے تنازع کا منصفانہ حل ضروری ہے اور سعودی عرب کے ساتھ یمن کے تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔

اسماعیل بقائی نے کہا کہ بات چیت کی طرف واپسی اور طے شدہ نقشۂ راہ پر عمل ہی یمنی عوام کی مشکلات کا حل ہے، جبکہ مذاکرات کی بحالی خطے میں امن، سلامتی اور استحکام برقرار رکھنے کا راستہ ہے۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ خطے میں امریکی پالیسی یمن کی صورتحال کو پیچیدہ کر رہی ہے۔