خطے میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں سب سے زیادہ پاکستان میں ریکارڈ

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) خطے کے مختلف ممالک کے مقابلے میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پاکستان میں سب سے زیادہ ریکارڈ کی گئی ہیں۔وزارت پٹرولیم کے ذرائع کے مطابق پاکستان میں پٹرول کی قیمت تقریباً 1.15 ڈالر فی لیٹر کے برابر ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت میں پٹرول کی فی لیٹر قیمت تقریباً 1.03 ڈالر کے مساوی ہے، جبکہ سری لنکا میں پٹرول 94 سینٹ فی لیٹر میں دستیاب ہے۔وزارت پٹرولیم کے ذرائع کے مطابق بنگلادیش میں پٹرول کی فی لیٹر قیمت تقریباً 95 سینٹ ہے۔

واضح رہے کہ 6 مارچ کو پاکستان میں پٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 55 روپے کا بڑا اضافہ کیا گیا تھا جس کے بعد ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید بڑھ گئی ہیں۔