اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفۂ سوالات کے دوران پیش کی گئی سرکاری دستاویزات کے مطابق گزشتہ 5 برس میں خلیجی ممالک سے ایک لاکھ 64 ہزار 788 پاکستانیوں کو ملک بدر کیا گیا۔
اعداد و شمار کے مطابق سعودی عرب سے ایک لاکھ 8 ہزار 29، متحدہ عرب امارات سے 40 ہزار 497، عمان سے 9 ہزار 814، قطر سے 2 ہزار 971، بحرین سے 2 ہزار 779 اور کویت سے 698 پاکستانیوں کو ملک بدر کیا گیا۔

