خیر سگالی کے طور پر آئے، امریکا پر اعتماد نہیں:باقر قالیباف

تہران( ایرانی میڈیا، بین الاقوامی خبر ایجنسیاں)ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے کہا ہے کہ اگرچہ یہ دورہ خیر سگالی کے طور پر کیا گیا ہے، تاہم ایران کو امریکا پر اعتماد نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات سے قبل طے شدہ نکات پر عمل ضروری ہے، جن میں لبنان میں جنگ بندی اور ایران کے منجمد اثاثوں کی بحالی شامل ہے۔ ان کے مطابق یہ وہ بنیادی امور ہیں جن پر تاحال پیش رفت نہیں ہوئی۔

باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ امریکا کو اپنے وعدوں پر عمل کرنا ہوگا، ورنہ مذاکرات کے نتائج پر سوالات برقرار رہیں گے۔دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بھی مؤقف اختیار کیا کہ امریکا کو اپنے وعدوں کی پاسداری کرنی چاہیے، خصوصاً لبنان میں جنگ بندی سے متعلق کیے گئے وعدوں پر عمل ضروری ہے۔ایرانی قیادت کے ان بیانات کو خطے میں جاری سفارتی کشیدگی کے تناظر میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔