راولپنڈی(نامہ نگار)بشریٰ بی بی کی سرجری کے بعد اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کرادی گئی، جو جیل ذرائع کے مطابق تقریباً 40 منٹ تک جاری رہی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران بانی پی ٹی آئی نے بشریٰ بی بی کی صحت اور حالیہ سرجری کے بارے میں تفصیل سے گفتگو کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔جیل حکام کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران فیملی کی جانب سے بشریٰ بی بی کو کچھ ضروری سامان بھی فراہم کیا گیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اڈیالہ جیل میں پمز اور الشفا اسپتال کے ڈاکٹروں کی چار رکنی ٹیم نے بشریٰ بی بی کی آنکھوں کا معائنہ کیا تھا اور انہیں ضروری ادویات تجویز کی تھیں۔ڈاکٹرز کی ٹیم میں پروفیسر ندیم قریشی، ڈاکٹر عارف خان، ڈاکٹر آفاق احمد اور ڈاکٹر عمر فاروق شامل تھے، جنہوں نے ان کی صحت کا تفصیلی جائزہ لیا۔

