راولپنڈی:سیکیورٹی وجوہات،عمران خان نمازِ عید ادا نہ کرسکے

راولپنڈی (نامہ نگار) اڈیالہ جیل میں عیدالفطر کی نماز ادا کردی گئی تاہم سیکیورٹی وجوہات کے باعث بانی پی ٹی آئی نمازِ عید ادا نہیں کرسکے۔جیل ذرائع کے مطابق عام قیدیوں نے عید کی نماز جیل کی جامع مسجد اور امام بارگاہ میں ادا کی جبکہ بانی پی ٹی آئی نے نماز کے دوران اپنے سیل میں ہی قیام کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی آج ان کے بچوں سے ٹیلی فون پر بات کرائے جانے کا امکان ہے جبکہ بشریٰ بی بی کی بھی ان سے ملاقات متوقع ہے۔