روسی صدر ولادیمیر پیوٹن جلد چین کا دورہ کریں گے:کریملن

ماسکو (رائٹرز، تاس، اے ایف پی، کریملن)روس نے اعلان کیا ہے کہ صدر ولادیمیر پیوٹن جلد چین کا دورہ کریں گے، جبکہ اس دورے کی تفصیلات طے پا چکی ہیں۔کریملن کے مطابق صدر پیوٹن کے دورۂ چین کی تاریخ کا باضابطہ اعلان بھی جلد کردیا جائے گا۔

کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا کہ روسی صدر اپنے دورے کے دوران چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ دورۂ چین کے نتائج پر بھی تبادلۂ خیال کریں گے۔ترجمان کے مطابق دونوں رہنما دوطرفہ تعلقات، تجارتی تعاون اور بین الاقوامی امور پر بھی گفتگو کریں گے۔