روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے

بیجنگ( بین الاقوامی میڈیا رپورٹس)روسی صدر ولادیمیر پیوٹن چین کے سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے ہیں، جہاں چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے ان کا استقبال کیا۔چینی وزارت خارجہ کے مطابق صدر پیوٹن یہ دورہ چینی صدر شی جن پنگ کی دعوت پر کر رہے ہیں۔

دورے کے دوران دونوں رہنما دوطرفہ تعلقات، مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب روس اور چین کے درمیان اقتصادی، سفارتی اور اسٹریٹجک تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا جا رہا ہے۔