روس اور یوکرین کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ ، 185 یوکرینی وطن پہنچ گئے

کیف/ماسکو( روسی خبر ایجنسی، یوکرینی صدارتی دفتر)روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کے باوجود دونوں ممالک کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا سلسلہ جاری ہے۔روسی خبر ایجنسی کے مطابق روس اور یوکرین نے ایک دوسرے کے قیدی رہا کیے ہیں، جن کے تحت 185 یوکرینی جنگی قیدی اپنے وطن واپس پہنچ گئے۔

یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے بھی اس پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ روسی قید سے 185 یوکرینی شہریوں اور فوجیوں کی وطن واپسی ممکن ہوئی ہے۔

زیلنسکی کے مطابق رہا ہونے والوں میں ایسے افراد بھی شامل ہیں جو 2022 سے روسی حراست میں تھے۔دونوں ممالک کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ جنگ کے دوران ان چند معاملات میں شامل ہے جن پر فریقین وقتاً فوقتاً تعاون کرتے رہے ہیں، جبکہ دیگر بیشتر معاملات پر اختلافات بدستور برقرار ہیں۔