روس: تامبوف میں یوکرینی ڈرون حملہ، 7 افراد ہلاک، 24 زخمی

ماسکو/تامبوف (رائٹرز/تاس) روس کے مغربی علاقے تامبوف میں یوکرین کی جانب سے کیے گئے ڈرون حملے میں ایک لاجسٹکس مرکز کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک جبکہ 24 زخمی ہو گئے۔

روسی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے تمام افراد لاجسٹکس مرکز کے ملازمین تھے، جبکہ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ حملے سے عمارت کو بھی شدید نقصان پہنچا۔دوسری جانب ماسکو کے میئر نے بتایا کہ گزشتہ رات یوکرین نے ماسکو اور اس کے نواحی علاقوں کی جانب 370 سے زائد ڈرونز سے حملے کیے۔

ان کے مطابق روسی فضائی دفاعی نظام نے بیشتر ڈرونز کو فضا ہی میں تباہ کر دیا، جس کے باعث بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان سے بچاؤ ممکن ہوا۔روسی حکام نے حملوں کے بعد متاثرہ علاقوں میں سکیورٹی مزید سخت کر دی ہے، جبکہ ڈرون حملوں سے ہونے والے نقصانات اور ہلاکتوں کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔