کیف(خبر ایجنسیاں)یوکرین کے وزیرِ خارجہ آندری سیبیہا نے کہا ہے کہ بحیرۂ کیسپیئن میں حملے کے بعد ایران خود کو مظلوم ظاہر نہ کرے کیونکہ روس کو ہتھیار فراہم کرکے وہ یوکرین کیخلاف جاری جنگ میں براہِ راست ملوث ہے۔
اپنے بیان میں آندری سیبیہا نے کہا کہ ایرانی حکومت روس کی یوکرین کے خلاف جارحیت میں براہِ راست شریک ہے اور روس کو ایسے ہتھیار فراہم کر رہی ہے جو یوکرینی شہریوں کی ہلاکت کا سبب بن رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران روس کی مجرمانہ جنگ کو ہوا دے رہا ہے، اس لیے اس کے پاس خود کو مظلوم ظاہر کرنے کا کوئی جواز نہیں۔یوکرینی وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران کو اقوامِ متحدہ کے منشور کا حوالہ دے کر اپنی دھمکیوں یا اقدامات کا دفاع کرنے کا بھی کوئی حق حاصل نہیں ہے۔

