ٹورنٹو (نمائندہ خصوصی) رکن پارلیمنٹ رانا اسلم کے والد الحاج رانا سلطان محمود مرحوم کاپاکستان میں رمضان المبارک کے دوران انتقال ہوگیاتھا.مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے مسی ساگا کی مسجد ریاض الجنہ میں رسمِ چہلم کے سلسلے میں قرآن خوانی اور دعائے مغفرت کا اہتمام میں کیا گیا۔

تقریب میں عزیز و اقارب، دوست احباب اور کمیونٹی کی معزز شخصیات نے شرکت کی اور مرحوم کے ایصالِ ثواب کیلئے قرآن خوانی کی گئی۔ اس موقع پر مرحوم کے درجات کی بلندی اور مغفرت کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔مرتضیٰ جوئیہ اور دیگرشرکاء نے رانا اسلم اور ان کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کیلئےجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کی دعا کی۔
اس موقع پر رکن پارلیمنٹ اسلم رانا نے اپنے والد کے انتقال پر اظہار افسوس کرنے اور اس مشکل گھڑی میں ساتھ دینے پر پوری کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا۔

