رکن پنجاب اسمبلی سردار محمد ایوب خان فائرنگ سے زخمی، 4 افراد جاں بحق

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نمائندہ خصوصی،نامہ نگار)ٹوبہ ٹیک سنگھ سےپاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی لیفٹیننٹ کرنل (ر) سردار محمد ایوب خان شدید زخمی ہوگئے جبکہ ان کے 4 ساتھی موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

واقعہ رجانہ کے علاقے میں ایم پی اے ایوب گادھی کے ڈیرے پر پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی۔جاں بحق ہونے والوں میں ندیم، خالق داد بلوچ، ضیغم اور حق نواز شامل ہیں۔اسپتال ذرائع کے مطابق ایوب گادھی کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

لیفٹیننٹ کرنل (ر) سردار محمد ایوب خان، سردار محمد مراد خان کے صاحبزادے ہیں اور ان کے 3 بچے ہیں۔واقعے کے بعد آئی جی پنجاب عبدالکریم نے نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کرلی ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کیلئےکارروائی شروع کردی گئی ہے۔