سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں محرم الحرام کا چاند نظر آگیا

ریاض / ابوظبی(عرب میڈیا، خلیج ٹائمز)سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں محرم الحرام 1448 ہجری کا چاند نظر آنے کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔سعودی سپریم کورٹ کے مطابق ذوالحجہ 1447 ہجری کا اختتام پیر 15 جون کو ہوگا، جبکہ منگل 16 جون 2026 یکم محرم الحرام اور نئے ہجری سال 1448 کا پہلا دن ہوگا۔

ادھر متحدہ عرب امارات کی فتویٰ کونسل نے بھی نئے ہجری سال کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں منگل 16 جون کو یکم محرم الحرام ہوگی۔خلیجی ریاستوں میں اس اعلان کے مطابق یومِ عاشورہ 10 محرم الحرام بمطابق 25 جون 2026 کو منایا جائے گا۔