مکہ مکرمہ(نمائندہ خصوصی)سعودی عرب میں ذوالحجہ کا چاند نظر آ گیا ہے جس کے بعد مملکت میں عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائے گی۔خلیجی میڈیا کے مطابق مناسک حج کا اہم رکن وقوف عرفہ 26 مئی کو ادا کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق حج کی تیاریاں اپنے آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہیں جبکہ حجاج کرام مقدس مقامات کی طرف روانہ ہو رہے ہیں۔

