سعودی عرب کا عمرہ سیزن 1448 ہجری کیلئے ویزوں کے اجراء کا اعلان

ریاض(سعودی وزارتِ حج و عمرہ)سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے عمرہ سیزن 1448 ہجری کے لیے نئی تاریخوں اور ویزوں کے اجراء کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔اعلان کے مطابق عمرہ زائرین 15 ذوالحجہ 1448 ہجری سے مکہ مکرمہ میں داخل ہو سکیں گے، جبکہ ویزوں کا اجراء 31 مئی 2026 سے شروع ہوگا۔

وزارت کے مطابق اجازت نامے نسک ایپ کے ذریعے جاری کیے جائیں گے اور یہ سہولت یکم جون 2026 سے دستیاب ہوگی۔

اعلان میں کہا گیا ہے کہ عمرہ ویزوں کی آخری تاریخ یکم شوال 1448 ہجری (9 مارچ 2027) مقرر کی گئی ہے، جبکہ زائرین کے داخلے کی آخری تاریخ 15 شوال 1448 ہجری (23 مارچ 2027) ہوگی۔سعودی حکام کے مطابق زائرین کی واپسی کی آخری تاریخ 30 شوال 1448 ہجری (7 اپریل 2027) مقرر کی گئی ہے۔