تہران(ایرانی وزارت خارجہ، بین الاقوامی میڈیا)ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریبآبادی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں زیر غور امریکی قرارداد کو تنازع کی شرائط تبدیل کرنے کی کوشش قرار دے دیا ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کوئی بھی غلط، متعصب یا سیاسی بنیادوں پر مبنی قرارداد جو ایران کو دفاع کا حق نہ دے سکے وہ ناکام ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کی کسی بھی کوشش کا مقصد تنازع کے بنیادی حقائق کو تبدیل کرنا ہے، جسے ایران قبول نہیں کرے گا۔
واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں خلیجی ممالک کی حمایت یافتہ امریکی قرارداد منظور ہونے کی صورت میں ایران پر مزید پابندیاں عائد ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

