سنگاپور(نیٹ نیوز)سنگاپور میں تعینات قطر کے سفیر عبدالعزیز بن احمد المالکی الجہنی نے پاکستان ہائی کمیشن میں ہائی کمشنر رابعہ شفیق سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ہائی کمشنر رابعہ شفیق نے قطر کے ساتھ پاکستان کے برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا اور مستقبل میں قریبی رابطے جاری رکھنے پر زور دیا۔

