تہران (ایرانی میڈیا)ایران کی پاسدارانِ انقلاب (IRGC) کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل احمد وحیدی نے رہبرِ انقلاب شہید آیت اللّٰہ سید علی خامنہ ای کی شہادت کا بدلہ لینے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے امریکا اور اسرائیل کو سخت نتائج کی دھمکی دی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق احمد وحیدی نے اپنے بیان میں کہا کہ شہید آیت اللّٰہ سید علی خامنہ ای کی شہادت تاریخ کی یادداشت سے کبھی مٹائی نہیں جا سکے گی۔انہوں نے کہا کہ انصاف کی مکمل فراہمی اور اس واقعے کے ذمے دار عناصر، خصوصاً امریکی فوج، کو مناسب سزا دینا ضروری ہے۔
احمد وحیدی کا کہنا تھا کہ امریکا اور اس کے اتحادی یہ جان لیں کہ اس کارروائی کے ذریعے وہ مزاحمت کا پرچم ہرگز سرنگوں نہیں کر سکتے۔انہوں نے مزید کہا کہ شہداء کے خون کا بدلہ لینا اور اس کے ذمے داروں کو سزا دلانا ایران کا حتمی، جائز اور ناقابلِ فراموش مطالبہ رہے گا۔

