سہیل آفریدی کاخیبر پختونخوا کے 500 ارب ہڑپ کیے جانے کا الزام

پشاور (نمائندہ خصوصی)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے الزام عائد کیا ہے کہ صوبے کے سالانہ 500 ارب روپے ہڑپ کیے جا رہے ہیں۔پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ پشاور کے لیے 200 ارب روپے کا پیکج دیا گیا ہے، اور اس منصوبے کے اعلان کے بعد بعض حلقوں کی جانب سے ردعمل سامنے آ رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قومی مالیاتی کمیشن کے شیئر میں سے صوبے کے 1375 ارب روپے پہلے ہی استعمال ہو چکے ہیں، اور اسی وجہ سے صوبائی حکومت نے ساتویں قومی مالیاتی ایوارڈ کو قبول نہیں کیا۔سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبر پختونخوا جتنی گیس اور بجلی استعمال کرتا ہے اس سے زیادہ پیدا کرتا ہے، اور صوبے کا مقدمہ تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر لڑا جائے گا اور جیتا جائے گا۔